Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سعودی ڈاکٹروں کی شرح 40 فیصد، فارماسسٹ 52 فیصد

مملکت کی سطح پر 8 لاکھ  ہیلتھ پریکٹیشنرز کو رجسٹر کیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
مملکت میں پرائیویٹ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سعودائزیشن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہےِ، سعودی ڈاکٹروں کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی، جو سال 2018 میں 31 فیصد تھی۔
 سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت کے نجی شعبوں میں سعودیوں کی تعداد میں اضافے کا ہدف دیا گیا تھا، جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نیشنل سینٹرفار ہیلتھ ورک فورس پلاننگ جو سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلٹیز سے منسلک ہے، کی رپورٹ میں کہا گیا  کہ ’سال 2026 تک مملکت کی سطح پر 8 لاکھ  ہیلتھ پریکٹیشنرز کو رجسٹر کیا گیا جن میں 4 لاکھ 60 ہزار سعودی پریکٹیشنرز شامل ہیں۔‘
 سال 2015 سے اب تک سعودی ڈاکٹروں کی تعداد خصوصا سپیشلسٹ 295 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈینٹل کے شعبے میں سعودیوں کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی جو سال 2015 کے مقابلے میں 357 فیصد زیادہ ہے۔
ہر ایک لاکھ افراد کے لیے 107.6 ڈینٹل ڈاکٹر موجود ہیں، جو جی 20 گروپ کی اوسط تعداد سے زائد ہے، جہاں ڈینٹیسٹ کی تعداد 77.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
 نرسنگ اور مڈ وائفری کے شعبے میں پریکٹیشنرز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار ہے، جن میں ایک لاکھ 10 ہزار سعودی شامل ہیں۔
اس شعبے میں سعودیوں کی تعداد میں 30 سے 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فارمیسی کے شعبے میں بھی سعودائزیشن میں 32 سے 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فارمیسی اور فارما انڈسٹری سے وابستہ سعودی کارکنوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
میڈیکل سائنس کے شعبے میں سعودیوں کی تعداد میں 2 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ سال 2015 کے مقابلے میں 179 فیصد زیادہ ہے۔

 

شیئر: