Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنسوؤں کی کہانی، سعودی ڈاکٹر کی 10 سال بعد اپنے جرمن پروفیسر سے ملاقات

الزہرانی نے پروفیسر کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی ڈاکٹر اور ان کے جرمن پروفیسر دس سال بعد ملاقات  ہوئی تو خوشی سے رو پڑے۔ سعودی ڈاکٹر نے اپنے جرمن پروفیسر سے ممنونیت کا اظہار کرکے دل جیت لیا۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی کنسلٹنٹ جنرل لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر محمد الزھرانی نے عسیر ریجن میں اپنے جرمن پروفیسر ناربٹ رینکل سے جو پائنیئر آف لیپروسکوپک سرجن سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک دوسرے سے 10 سال سے نہیں ملے تھے۔ 2013 میں جرمن ہسپتال میں پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب مجھے اعلی تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا۔  

سعودی ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے جرمن پروفیسر سے رابطے ان کی بیماری کی وجہ سے منقطع ہوگئے تھے (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے جرمن پروفیسر سے رابطے ان کی بیماری کی وجہ سے منقطع ہوگئے تھے۔ ملاقات ہوئی تو پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ وہ عسیر ریجن دورے پر آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے میرے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا تھا۔
محمد الزھرانی نے بتایا کہ وہ مملکت میں جنرل سرجن کے طور پر کام کررہے تھے۔ 2013 میں لیپروسوپک سرجری میں مہارت کے لیے جرمنی بھیجا گیا تھا۔ وہاں پروفیسر کو شروع میں مجھے اپنے ساتھ رکھنے میں ہچکچاہٹ تھی تاہم ملاقات کے بعد ان کا رویہ بدل گیا تھا۔ جرمن پروفیسر سے میرے تعلقات ایک فیملی جیسے تھے۔ وہ رمضان میں 19 گھنٹے کا روزہ رکھنے اور انتھک محنت کرنے پر مجھ سے متاثر تھے۔ 
 جرمنی میں وہ مجھے اپنے گھر بھی لے گئے اور اہل خانہ سے ملوایا۔  سعودی عرب آنے کے بعد ہم دونوں رابطے میں رہے۔ اچانک پروفیسر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تو ان سے رابطہ  منقطع ہوگیا۔ ان کا موبائل نمبر بھی تبدیل ہوگیا تھا۔ 

ان کے ساتھ میرا تعلق ناقابل فراموش ہے۔  (فوٹو العربیہ نیٹ)

70 سالہ جرمن پروفیسر کوعسیر ریجن میں سعودی جرمن ہسپتال میں کنسلٹینسی کے لیے بلایا گیا تھا۔ یہاں انہوں نے میرے بارے میں پوچھا اور پھر ملاقات ہوئی۔
پروفیسر کو جرمنی میں قیام کے دوران کی تمام باتیں یاد تھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کا تذکرہ کرکے خوشی محسوس کررہے تھے۔ ان کے ساتھ میرا تعلق ناقابل فراموش ہے۔
سعودی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’جرمن پروفیسر سے میں نے بہت کچھ سیکھازندگی بھر ان کا احسان مند رہوں گا۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: