Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طبیب کو جھڑکنے والے عہدیدار کو منہ کی کھانی پڑی

ریاض .... وقت سب سے بڑا معلم ہے۔ ایک سعودی عہدیدار نے سعودی ڈاکٹر کو روزگار فراہم کرنے سے منع کردیا تھا اور چند برس بعد اسے اس سعودی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنی پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ھانی الجہنی فرانس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے پیرس چلے گئے۔ وہاں انہوں نے دماغ اور اعصاب کے پیچیدہ آپریشن کا ہنر سیکھا۔ عجیب بات یہ ہوئی کہ ڈاکٹر الجہنی کو لیکچرار شپ حاصل کرنے کیلئے ایک سعودی یونیورسٹی میں روزگار کمیٹی کے سربراہ سے مدد طلب کرنا پڑی تھی۔ سربراہ نے انکی درخواست مسترد کردی تھی۔ کچھ عرصے بعد الجہنی فرانس چلے گئے ۔ وہاں انہوں نے ایک اعلی درجے کے اسپتال میں دماغ اور اعصاب کے جراح کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت بنالی۔ ابھی چند برس نہ گزرے تھے کہ اسی عہدیدارنے جو انہیں لیکچرار شپ دینے پر راضی نہیں ہوا تھا ان سے اپنے ایک عزیز کے علاج کیلئے رابطہ کرنا پڑ گیا۔ الجہنی نے اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کی۔

شیئر: