Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب معیشت میں سعودی عرب کی مضبوط پوزیشن برقرار، امارات دوسرے نمبر پر

مصر 402.8 بلین ڈالر کی پیداوار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ( فائل فوٹو عرب نیوز)
عرب معیشت میں سعودی عرب کا حصہ 2021 میں 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا کیونکہ مملکت نے خطے کے سب سے بڑے اقتصادی پلیئر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق مملکت نے گزشتہ سال 833.5 بلین ڈالر کی گھریلو پیداوار ریکارڈ کی، جو پورے عرب خطے کے 29.7 فیصد کے برابر ہے۔
متحدہ عرب امارات 410 بلین ڈالر کے ساتھ  دوسری سب سے بڑی عرب معیشت تھی، جب کہ مصر 402.8 بلین ڈالر کی پیداوار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ احمد الصبیح نے 2022 میں مسلسل ترقی کی توقع ظاہر کی ہے، خاص طور پر 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے میں درآمد کیے گئے غیرملکی منصوبوں کی مالیت میں 86 فیصد اضافے کے بعد 21 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرب معیشت نے مجموعی طور پر2.1 ٹریلین ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار کے ساتھ دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست اضافہ ہوا۔ آمدن میں سال بہ سال 43 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 53 بلین ڈالر کے برابر ہے۔
اس سے ایف ڈی آئی کل تقریباً 1.58 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ آمد ورفت ترقی پذیر ممالک میں آنے والے بہاؤ کا 6.3 فیصد اور عالمی بہاؤ کا 3.3 فیصد ہے۔
96 فیصد سے زیادہ بڑھی ہوئی رقوم صرف پانچ ممالک میں مرکوز ہیں، جس کی قیادت متحدہ عرب امارات کے پاس 20.7 بلین ڈالر ہے اور اس کے بعد سعودی عرب 19.3 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کے سالانہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مصر 5.1 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد عمان 3.6 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور مراکش 2.2 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تجارت و ترقی کے ڈیٹا کے مطابق عرب ممالک کو موصول ہونے والا ایف ڈی آئی بیلنس 2021 کے آخر میں 958 بلین ڈالر سے بڑھ کر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گیا۔
سعودی عرب 261 بلین ڈالر کے ساتھ عرب رینکنگ میں سرفہرست ہے، جو عربوں کی مجموعی رقم کا 26 فیصد ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات 171.6 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور مصر 137.5 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: