Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں چٹان پر عرب نسل کے گھوڑے کا نقش، تصویر وائرل 

گھوڑے کے نقش کا تعلق قوم ثمود کے دور سے ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی سکالر احمد النغیثر نے حائل ریجن میں ایک چٹان پرعرب نسل کے گھوڑے کا خوبصورت نقش دریافت کرکے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سکالر نے بتایا کہ حائل ریجن میں عرنان نامی پہاڑ ہے۔ اس کی چٹانوں پر قدیم عرب شعرا کے اشعار پورے ملک میں معروف ہیں۔ 
احمد النغیثر نے بتایا کہ 2015 کے دوران حائل ریجن میں راطا اور المنجور وجبۃ کی چٹانوں کے نقوش کا ریکارڈ لیا گیا تھا۔

یہاں ثمودی رسم الخط میں بھی کچھ عبارت تحریر ہیں(فوٹو العربیہ)

یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا چوتھا مقام ہے جس کے نقوش کا ریکارڈ جمع کیا گیا۔ سیاحت ناموں سے پتہ چلتا ہے کہ کئی سیاح مثلا ہوپر، ایلین، قرمنی اوراوٹینگ اس علاقے میں آچکے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ حائل پہاڑ کی چٹان پر گھوڑے کا نقش خوبصورت ہے۔ دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ کم عمرگھوڑا عرب نسل کا مضبوط اور طاقتور ہے۔
یہاں ثمودی رسم الخط میں بھی کچھ عبارت تحریر ہیں۔ چٹان پر گھوڑے کے نقش کا انداز بتا رہا ہے کہ اس کا تعلق قوم ثمود کے دور سے ہوگا۔ وجہ یہ ہے کہ گھوڑے کے نقش کے برابر میں ثمودی رسم الخط بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: