Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:پولیس اہلکار ظاہر کر کے لوٹنے والا گروہ گرفتار

 
ملزمان کے قبضے سے پستول اور بجلی کا جھٹکا دینے والی چھڑی بھی برآمد ہو ئی ،کرنل القرشی 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے کہا ہے کہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھی کہ چند افراد پرمشتمل ایک ٹیم غیر ملکیوں کی رہائشی عمارت میں داخل ہوئی جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے وہاں موجود افراد سے شناختی دستاویزات طلب کیں بعدازاں ان سے 12 ہزار ریال ، موبائل فون اور پلازمہ ٹی وی لے کر چلے گئے ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے بارے میں پرچہ درج کرکے انکی تلاش شروع کر دی۔ کرنل القرشی نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے انتہائی مختصر وقت میں گروہ کے ایک فرد کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی بتا دیا ۔ ملزمان کے قبضے سے پستول ، غیر ملکی کرنسی ، بجلی کا جھٹکا دینے والی چھڑی اور مسروقہ موبائل بھی برآمد ہو گیا ۔ ملزمان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے انکے خلاف مقدمہ دائر کرکے تحقیقاتی ادارے کے سپر د کر دیا گیا ہے جہاں گروہ سے مزید تفتیش کرنے کے بعد ان پر مقدمہ قائم کیا جائیگا۔

شیئر: