Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،فیصلے کی گھڑی آگئی،سخت سیکیورٹی

اسلام آباد... پانامہ کیس کے فیصلے کی گھڑی آگئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں5رکنی لارجر بنچ جمعرات کو دوپہر2بجے فیصلہ سنائے گا ۔ سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ خصوصی پاس کے بغیر کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی۔ مقدمے کے فریقین کو 15، 15پاسز جاری ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں 500 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ باہر رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ ہر سیاسی رہنما کی سیکیورٹی پر 6 سے 8 پولیس اہلکار مامور ہونگے۔ صرف پاسز رکھنے والے افراد کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے۔ سیاسی کارکنوں کو روکنے کیلئے ریڈ زون کے ناکوں پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ عدالت کے احاطے میں نعرے بازی کرنے والوں کیساتھ بھی سختی سے نمٹا جائےگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روک دیا ۔صرف رہنما ہی فیصلہ سننے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مخالف فیصلہ آنے کی صورت میں قبل از انتخابات کرانے پر غور شروع کردیا ۔ مخالف فیصلے کی صورت میں پارٹی کے اندر دو موقف پائے جاتے ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ قبل ازانتخابات کی طرف جایا جائے تاکہ پی ٹی آئی صورت حال کو خراب نہ کرسکے۔ پارٹی موجودہ پوزیشن کو اگلے انتخابات میں باآسانی برقرار رکھ سکتی ہے۔دوسرا گروپ قبل از انتخابات کا مخالف ہے۔ اس کا کہنا ہے کہفیصلہ جو بھی آئے ہمیں اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پارٹی کو وزیراعظم کی تبدیلی کی طرف جانا چاہیے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 3 دن تک اسلام آباد میں موجود رہیں۔ پارٹی اجلاس میں طے کیا گیا کہ فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پانا مہ کیس کا فیصلہ حق میں آنے پر جمعہ کو یوم تشکر منانے اور اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم ا لحق نے جاری بیان میں کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ پانامہ فیصلے سے فرار کی خاطر تناو¿ اور تصادم کا ماحول بنا رہی ۔ ججوں پر دباو¿ ڈالنے اور پاکستان کو انتشار کی نذر کرنے کی کوئی حکومتی کوشش اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پانامہ کیس کے فیصلے کے باعث تحریک انصاف نے تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ پیپلز پارٹی نے بھی اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا۔ فیصلہ آنے پر ردعمل دیا جائے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماو¿ں کا اجلاس بھی کیا ہے ۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کے مستقبل کی راہیں متعین کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں بھی پانا مہ کیس کے فیصلے کے تناظر میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 

شیئر: