Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جگن کاظم کا شوہر کو انوکھا سرپرائز

پاکستانی ادارکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم  نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنے شوہر کو دلچسپ طریقے سے سرپرائز دے ڈالا۔
سوموار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جگن کاظم نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہیں پھولوں کے ہار اٹھائے ڈھول والے کے ساتھ اپنے میاں کے دفتر میں سرپرائز دیتے دکھایا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں جگن کاظم لکھتی ہیں کہ ’شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو میرے پیارے لعل شاہ۔ میں آپ کو شرمندہ کرنے اور پاگل کرنے کو کتنا پسند کرتی ہوں، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرے سہارے رہنے کا شکریہ، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، ہمیشہ سے کیا ہے اور ہمیشہ کروں گی'۔
 
وڈیو میں جگن کاظم خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔ جگن کاظم کے شوہر فیصل ایچ نقوی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔
 27 جون 2013 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا رواں ہفتے اپنی شادی کی 9 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

شیئر: