Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین لاکھ  13 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے

حکام عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے چوبیس گھنٹے کام کرہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو  کہا ہے کہ ’ دنیا کے مختلف ممالک کے تین لاکھ  13 ہزار عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں‘۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ’ مدینہ منرہ میں حکام عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے چوبیس گھنٹے کام کرہے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ماتحت ادارہ شماریات نے بتایا کہ’ مختلف ملکوں کے دو لاکھ  52 ہزار140 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور60 ہزار 731 بری راستوں سے الھجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں‘۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دو لاکھ 21 ہزار267 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے‘۔ 
مدینہ منورہ میں اب تک موجود عازمین حج کی تعداد 91 ہزار 689 ریکارڈ کی گئی۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔
 کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔

شیئر: