Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں کھجوروں کی فصل اور حج موسم، ایسا 20 سال بعد ہوا ہے

مدینہ منورہ میں موجود عازمین حج کو 20 سال میں پہلی مرتبہ کھجوروں کی تازہ فصل خریدنے اور کھانے کو ملے گی اور وہ بھی نہایت ازراں قیمت میں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ موقع 20 سال بعد پہلی مرتبہ آیا ہے جب کھجوروں کی فصل اور حج موسم ایک وقت میں آئے ہیں۔
مدینہ منورہ میں کھجوروں کی مزارعین جون میں تازہ فصل توڑتے ہیں جبکہ منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر تازہ کھجوروں کی نئی کھیپ آتی ہے۔
اس وقت مدینہ منورہ کی کھجور منڈی میں روتانا، عجوہ، لونہ اور ربیعہ کے علاوہ متعدد اقسام کی جو کھجور موجود ہے اسے چند دن پہلے ہی توڑا گیا ہے۔
منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ’روتانا قسم کی کھجور سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہے جس  کے 3 کلو باکس کی قیمت 20 سے 40 ریال کے درمیان ہے‘۔
’اسی طرح منڈی میں تازہ عجوہ کی بہار ہے، 3 کلو باکس کی قیمت 30 سے 60 ریال کے درمیان ہے‘۔
’جبکہ ربیعہ اور لونہ کی پیٹی 10 ریال سے 25 ریال کے درمیان فروخت کی جارہی ہے‘۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ’نئی فصل کی وجہ سے مارکیٹ میں کھجوروں کی وافر مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں 50 فیصد کمی آگئی ہے‘۔
’تازہ فصل کی آمد کا سلسلہ جولائی کے آخر تک رک جائے گا جس کے بعد کھجوروں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا‘۔

شیئر: