Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ایئرپورٹ میں آپریشن کے معمولات بحال

’ہم تمام مسافروں سے معذرت چاہتے ہیں جنہیں ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
دمام کے کنگ فہد انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ آپریشن معمول کے مطابق آگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایئرپورٹ پر مسافروں کی غیر معمولی بھیڑ لگ گئی تھی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی بہترین طریقے سے خدمت اور تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنے کے لیے کارکنوں اور اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے‘۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن ذرائع سے بورڈنگ پاس حاصل کریں۔
’بین الاقوامی پروازوں کی مسافر  3 گھنٹہ پہلے جبکہ اندرون ملک مسافروں کو دو گھنٹہ پہلے ایئرپورٹ پر موجود ہونا چاہئے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ پر بھیڑ نہ لگے اس لیے ضروری ہے کہ صرف مسافر حضرات ہی ٹرمنل میں داخل ہوں ‘۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہم تمام مسافروں سے معذرت چاہتے ہیں جنہیں ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

شیئر: