Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی مشق، محفوظ حج یقینی بنانے کےلیے تیاریوں کی نگرانی

 شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے حکام، مکہ ہیلتھ امور اور مدینہ میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے محفوظ حج کو یقینی بنانے اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مقدس شہروں میں تیاریوں کی نگرانی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مکہ ہیلتھ امور نے ایک فرضی مشق میں حصہ لیا جس میں شہر میں حاجیوں کی رہائش گاہوں میں سے ایک میں فائر ڈرل شامل تھی تاکہ حج سیزن میں طبی سہولتوں اورعملے کی تیاری کی جانچ کی جا سکے۔
 شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں آگ اور دھواں پھیل گیا۔ متعدد رہائشیوں کو نکالا گیا۔

مشق طبی اور سیکورٹی حکام اور محکموں کے تعاون سے کی گئی( فوٹو عرب نیوز)

مکہ ہیلتھ امور کے ترجمان حماد العتیبی نے تصدیق کی کہ یہ مشق متعدد طبی اور سیکورٹی حکام اور محکموں کے تعاون سے کی گئی۔
اس مشق میں مکہ ہیلتھ کیئر کلسٹر اور اس سے منسلک ہسپتالوں النور سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز ہسپتال، کنگ فیصل ہسپتال اور ایمبولیٹری مراکز میں ہنگامی حالات اور آفات کی انتظامی انتظامیہ کی شرکت بھی تھی۔
مکہ ہیلتھ امور کے ڈائریکٹر جنرل اور حج و عمرہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے مکہ میں صحت کے شعبے کی جانب سے مقدس مقامات کے اندر اور باہر تمام طبی، ایمبولیٹری اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاری کی تصدیق کی ہے۔

طبی سہولتوں اورعملے کی تیاری کی جانچ کی گئی ہے( فوٹو عرب نیوز)

دریں اثنا سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر نے خطے میں متعدد ایمبولیٹری مراکز کی جانچ اور افتتاح کرنے کے لیے مدینہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے سینٹرز کی صلاحیتوں اور حج سیزن میں مدینہ آنے والے عازمین حج کی آمد کے لیے ان مراکز کی جانب سے کی جانے والی اہم ترین تیاریوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن سنی۔

شیئر: