Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کونسی ہیں؟

سٹرینجر تھنگز کے تمام سیزن نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں شامل ہیں۔ (تصویر: نیٹ فلکس)
گذشتہ ہفتے نیٹ فلکس پر ’دا امبریلا اکیڈمی‘ اور ’سٹرینجر تھنگز‘ چھائی رہیں اور ان دونوں شوز کے تقریباً سارے ہی سیزن ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
نیٹ فلکس کے مطابق ’دا امبریلا اکیڈمی‘ کا تیسرا سیزن صرف پچھلے ہفتے ایک ارب 24 کروڑ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا۔
دوسری جانب ’سٹرینجر تھنگز‘ کا چوتھا سیزن ٹاپ ٹین میں دوسرے نمبر پر رہا جسے پچھلے ہفتے دنیا بھر کے صارفین نے 76 کروڑ سے زائد گھنٹے دیکھا ہے۔
ٹاپ 10 میں ’سٹرینجز تھنگز‘ کے تیسرے سیزن کا تیسرا نمبر ہے جبکہ اس سیریز کا دوسرا سیزن چوتھے نمبر پر ہے۔
اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر سیلین مرفی کی مشہور زمانہ سیریز ’پیکی بلائنڈرز‘ کا چھٹا سیزن ہے جسے گذشتہ ہفتے نیٹ فلکس ہر تین کروڑ سے زائڈ گھنٹے دیکھا گیا ہے۔
اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ’سٹینجر تھنگز‘ کا پہلا سیزن ہے جسے اب بھی 2 کروڑ 90 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا ہے۔
ساتویں نمبر پر ’امبریلا اکیڈمی‘ کا سیزن ون ہے جسے نیٹ فلکس پر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد گھنٹے ویڈیو سٹریمنگ سائٹ پر دیکھا گیا ہے۔

پیکی بلائنڈرز کا چھٹا سیزن اب بھی اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

ٹاپ 10 میں آٹھویں نمبر پر برطانوی سیریز ’یو ڈونٹ نو می‘ کا پہلا سیزن ہے جسے نیٹ فلکس پر دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ گھنٹے دیکھنے جانے کے اعتبار سے ’فرسٹ کل‘ کا سیزن ون نویں نمبر پر رہا جسے ویڈیو سٹریمنگ سروس پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔
اس فہرست میں آخری نمبر ’مین ورسس بی‘ کے سیزن ون کا ہے جس میں مرکزی کردار رورن ایٹکنسن کا ہے جنہیں دنیا مسٹر بین کے نام سے جانتی ہے۔
اس سیریز کے پہلے حصے کو بھی پچھلے ہفتے 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے نیٹ فلکس پر دیکھا گیا ہے۔

شیئر: