Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس پر سب زیادہ کون سی فلمیں دیکھی جا رہی ہیں؟

نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ’ہسل‘ ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہے اور اسے رواں سال کی سب سے بڑی فلم کہا جا رہا ہے۔
ںیٹ فلکس کے مطابق پچھلے ہفتے ایڈم سینڈلر کی فلم ’ہسل‘ جس کی کہانی ایک باسکٹ بال کوچ اور اس کے ڈھونڈے گئے نئے ٹیلنٹ کے گرد گھومتی ہے، ویڈیو سٹریمنگ سروس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے۔
فلم ’ہسل‘ کو نیٹ فلکس پر پچھلے ہفتے 5 کروڑ 71 لاکھ 90 ہزار سے زائد گھنٹے دیکھا جاچکا ہے۔

’ہسل‘ میں مرکزی کردار ایڈم سینڈلر نے ادا کیا ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے فلم ’سپائڈرہیڈ‘ کا جس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے مائلز ٹیلر، کرس ہیمسورتھ اور ایشلے لارنس نے۔
یہ سائنس اینڈ فکشن فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار کرس یمسورتھ نے ادا کیا ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

کارٹون فلم ’چکن ہیر اینڈ دا ہیمسٹر آف ڈارکنیس‘ کا نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں تیسرا نمبر ہے۔
اس اینیمیٹڈ فلم کو صرف پچھلے ہفتے نیٹ فلکس ہر دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔

بین اسٹیسن کی ہدایتاکاری میں بننے والی فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر تھی۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز پر بننے والی ڈاکیومنٹری ’ہاف ٹائم‘ بھی نیٹ فلکس صارفین کی پسندیدہ فلموں سے ایک ہے۔
امینڈا میشیلی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ڈاکیومنٹری ںیٹ فلکس پر پچھلے ہفتے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔

’ہاف ٹائم‘ جینیفر لارنس کی زندگی پر بنائے جانے والی ڈاکیومنٹری ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ’انٹرسیپٹر‘ کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ اس ایکشن فلم میں مرکزی کردار ایلسا پٹاکی اور لوک پریسی نے ادا کیے ہیں۔

’انٹر سیپٹر‘ کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

امریکہ پر فرضی روسی حملے کی تیاریوں پر بننے والی یہ فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔

شیئر: