Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد کون ہیں؟

شہزادی ھیفا آل سعود متعدد عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو شاہی فرامین جاری کرکے اہم عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔ دو خواتین وزرا کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
 الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز کو ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز  اور شہزادی ھیفا بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبدالرحمن آل سعود کو نائب وزیر سیاحت مقررکیا گیا ہے۔
شہزادی ھیفا بنت محمد آل سعود اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ 2008 میں نیو ہیون یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کیا۔ پھر2017 میں برطانیہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹزز کیا۔ 
شہزادی ھیفا آل سعود متعدد عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ انہیں 27 ستمبر 2017 میں سعودی فینسنگ فیڈریشن کی خواتین کمیٹی کی سربراہ متعین کیاگیا۔ 14 جنوری 2020 سے محکمہ شہری ہوابازی کی مجلس انتظامیہ کی رکن اور17 جولائی 2020 سے فروغ سیاحت فنڈ کی مجلس انتظامیہ سے منسلک ہیں۔ 

 ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لیونل میسی کو جدہ آنے دعوت دی تھی( فوٹو ٹوئٹر)

شہزادی ھیفا نے اپنی عملی زندگی کا آغاز برطانیہ کے ایچ ایس بی سی بینک سے کیا تھا تاہم وہ 2009 میں سعودی عرب واپس آگئیں اور یہاں بینک ہی سے منسلک رہیں۔
سپورٹس میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔2017 سے 2019 کے دوران سپورٹس پبلک اتھارٹی کا عہدہ قبول کیا۔ 2012 سے 2016 کے دوران سعودی وزارت تعلیم میں مشیر اول کے طور پر کام کرتی رہیں ہیں۔ 
شہزادی ھیفا مارچ 2019 کے دوران معاون وزیر سیاحت برائے حکمت عملی و سرمایہ کاری کے عہدے پر فائز ہوئیں۔  متعدد مواقع پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ کے برجستہ تبصروں نے رائے عامہ کو متوجہ کیا۔ 
 ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لیونل میسی کو جدہ آنے دعوت دی اور ساحلی شہر کے تاریخی مقامات دکھائے۔
شہزادی ھیفا نے مئی 2022 کے دوران سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔ ان کے بیان توجہ سے سنے گئے۔ انہوں نے یہ کہہ کر ورلڈ اکنامک فورم کے شرکا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی کہ سعودی عرب نے عالمی سیاحت میں منفرد مقام حاصل کرلیا ہے اور وہ یہ اعزاز قومی شناخت اور اقدار برقرار رکھتے ہوئے حاصل کیے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: