Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عمانی فرمانروا کا مکتوب موصول 

مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات سے ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب کا تعلق سعودی عرب اور عمان اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات سے ہے۔ مختلف شعبوں میں ہر سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے شاہی مکتوب نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے مملکت میں متعین عمانی سفیر شہزادہ فیصل بن ترکی آل سعید سے وصول کیا ہے۔ 
اس موقع پرانجینیئر ولید الخریجی اورعمانی سفیر نے مختلف شعبوں میں دونوں برادرملکوں کے باہمی تعلقات اورانہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

شیئر: