Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں ’روبوٹ گائیڈ‘، اردو سمیت گیارہ زبانوں میں سوالات کے جواب

روبوٹ استفسارات اور جوابات کا فوری ترجمہ بھی فراہم کرے گا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی استفسارات کا جواب دینے کے لیے ’روبوٹ گائیڈ‘ متعارف کرایا ہے۔ انتظامیہ مصنوعی ذہانت سے استفادے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق روبوٹ گائیڈ زائرین کو حج اورعمرے کے طریقے سے آگاہ کرے گا۔ علاوہ ازیں گیارہ زبانوں میں استفسارات اور جوابات کا فوری ترجمہ بھی فراہم کرے گا۔ 
روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی سے لیس ہے۔ ٹچ سکرین 21 انچ کی ہے۔ اس سے متعدد کام لیےجاسکتے ہیں۔ 

روبوٹ گائیڈ سمارٹ سسٹم سے آراستہ ہے (فوٹو: سبق)

روبوٹ گائیڈ سمارٹ سسٹم سے آراستہ ہے۔ اس میں تصویر کشی کے لیے حساس کیمرے نصب ہیں۔ سپیکر اور مائیکروفون بھی لگے ہوئے  ہیں۔ آواز پہنچانے اور آواز وصول کرنے میں کسی طرح کی کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ روبوٹ گائیڈ وائی فائی سسٹم سے کام کرتا ہے۔ اس کی رفتار 5 گیگا ہرٹز ہے۔ ڈیٹا تیزی سے منتقل کرنے کی صلاحیت ہے۔ 
مسجد الحرام میں استفسارات کرنے والوں کے ادارے کے انچارج شیخ سلطان البقمی نے بتایا کہ اس سال حج موسم میں 100 علما اور مشائخ مسجد الحرام میں زائرین کے استفسارات کے جواب دے رہے ہیں۔ 

شیئر: