Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الاضحی کے موقعے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے مبارک باد کے ٹیلی گرام میں دوست اسلامی ممالک کے سربراہان کو عیدالاضحی کی مبارک باد اس دعا کے ساتھ پیش کی ہے کہ رب کریم ہم سب کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور عالم اسلام کو مزید استحکام، امن و خوشحالی عطا فرمائے۔

شیئر: