Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال کا جائزہ

کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران شدید بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال ہے۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے اور شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
منگل کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ایک بیان کے مطابق ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے۔ آرمی چیف نے شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے اربن فلڈنگ کا فضائی جائزہ لیا اور اس کے اثرات کا مشاہدہ کیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلاب کے تازہ ترین صورتحال اور کراچی کی سول انتظامیہ کو فراہم کی جانے والی آرمی کی مکمل سپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی فوری اور بروقت مدد کے لیے فارمیشنز کے ردعمل کو سراہا۔
انہوں نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کی عوام کو مشکلات کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران شدید بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال ہے۔

شیئر: