Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضاحی پروجیکٹ کا قربانی آپریشن مکمل، گوشت کی تقسیم شروع

’4 لاکھ 44 ہزار 554 بکرے قربان ہوئے ہیں جو افریقی ممالک سے درآمد کئے گئے تھے‘ (فوٹو: الاقتصادیہ)
حاجیوں کی قربانیوں پر مامور ادارہ اضاحی پروجیکٹ نے کہا ہے کہ قربانی آپریشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ اندرون و بیرون ملک گوشت کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’ایام التشریق کے تیسرے دن تمام قربانیاں مکمل ہوچکی ہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’امسال 4 لاکھ 44 ہزار 554 بکرے قربان ہوئے ہیں جو افریقی ممالک سے درآمد کئے گئے تھے‘۔
’تمام بکرے صحت ضوابط پر پورے اترتے تھے جبکہ ذبح کے بعد بھی طبی نگرانی اور صفائی کے معیارات کا پورا خیال رکھا جاتا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اضاحی پروجیکٹ پر 30 ہزار کارکنوں نے کام کیا جس میں  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے‘۔
’قربانی کا عمل مکمل ہونے کے بعد طے شدہ کوٹے کے مطابق ملک کے اندر اور بیرون ملک بھی گوشت کی تقسیم کا کام شروع ہوگیا ہے‘۔

شیئر: