Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل کتب خانہ

بارکوڈ کے ذریعے کتاب موبائل پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے (فوٹو: ادارہ امور حرمین)
ادارہ امورحرمین نے زائر خواتین کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت فراہم کردی ہے۔ سمارٹ سکرینز سے مطلوبہ کتاب کو بار کوڈ کے ذریعے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین شعبہ رہنمائی و آگاہی میں خواتین امور کی ڈائریکٹر سلمٰی بنت منیع کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں زائر خواتین کی سہولت کے لیے بھی کتب خانے کی سکرینز نصب کی گئی ہیں۔
سکرینز کے ذریعے کتب بینی کی شوقین خواتین مطلوبہ کتاب حاصل کرنے کے لیے فہرست میں موجود کتاب کا انتخاب کرکے اسے دیے گئے بارکوڈ کے ذریعے اپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں۔
سلمٰی بنت منیع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مذکورہ سکرینز مسجد الحرام میں مردوں کے سیکشن میں نصب کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے کتب خانے کے ذمہ دار سے درخواست کی تھی کہ وہ خواتین کے لیے مخصوص حصہ میں بھی مذکورہ سکرینز کی سہولت فراہم کریں جس کی منظوری ملنے کے بعد یہ سکرینز نصب کردی گئی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: