Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 12 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم

سمارٹ ٹرالیوں کے ذریعے بھی آب زمزم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے گزشتہ دو ہفتے کے دوران مسجد الحرام میں 12 ملین لیٹرآب زم زم تقسیم کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آب زم زم کی تقسیم کے ادارے ’سقیا زم زم ‘ کے ڈائریکٹرعبدالرحمان الزھرانی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں ضیوف الرحمان کو مستقل بنیادوں پرآب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد انتظامات کیے گئے ہیں۔
رواں ماہ ذی الحجہ کی یکم تاریخ سے 15 تک ادارہ سقیا کے کارکنوں نے مختلف طریقوں سے زائرین اورحجاج میں آب زم زم تقسیم کیا۔
زم زم کی فراہمی اور تقسیم کے حوالے سے ’الزھرانی‘ کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ سقیا کے کارکنوں کو ’شولڈرکولرز‘ خصوصی طورپرفراہم کیے جاتے ہیں جن میں ہرکولر میں 40 لیٹرپانی کی گنجائش ہے۔
شولڈرکولرز کے علاوہ 330 ملی لیٹروالی بوتلوں کے ذریعے بھی آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں آب زم زم حجاج کوفراہم کرنے لیے سمارٹ ٹرالیوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
سمارٹ ٹرالیاں مختلف مقامات پرمخصوص حصے میں گھومتی ہیں جن پرآب زم زم کی چھوٹی بوتلیں رکھی ہوتی ہیں۔
شولڈرکولرز کے علاوہ حرم شریف کے مختلف مقامات پرآب زم زم کے کولرز موجود ہیں۔ مذکورہ کولرز مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔

کولروں کی مستقل بنیادوں پرصفائی اورسینیٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو،ایس پی اے)

الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ بوتلوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کرنے کےلیے 1150 کارکنوں کو متعین کیاجاتا ہے جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی دیتے ہیں۔
آب زم زم کی ٹرالیوں اور کولروں کی صفائی اور انکی دیکھ بھال کےلیے بھی کارکن تعینات ہیں جو مستقل بنیادوں ہرکولرز کی صفائی اور انکی سینیٹائزنگ کرتے ہیں۔

آب ز مزم  بوتلوں کے علاوہ شولڈرکولرز کے ذریعے بھی تقسیم کیاجاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

مسجد الحرام میں موجود آب زمزم کے کولروں کا مستقل بنیادوں پرمعائینہ کیاجاتا ہے۔ کولروں  کی صفائی کے لیے مقررٹیم پر150 نگران بھی تعنینات ہیں جو کولروں کو دھلوانے اوران میں آب زم زم بھرنے کے بعد انہیں مقررہ مقامات پررکھواتے ہیں۔
 

شیئر: