Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1409 نئے مریض، 1434 شفایاب

کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے اتوار کو 1409 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک 973416 افراد کورونا  کا شکار ہوچکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ‘وام‘ کے مطابق 1434 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں  اس  طرح اب تک کل صحت یاب افراد کی تعداد 953694 ہوچکی ہے۔
اتوار کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے جس کے بعد تعداد  2325 ہے۔
امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 258194 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: