Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ، 1522 مریض

اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2325 ہوچکی ہے۔ (فوٹو وام)
امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1522 کورونا کے نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 597 ہوچکی ہے۔
بدھ کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1475 رہی جس کے بعد اب تک شفاپانے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 47 ہزار  677 ہوگئی ہے۔
کورونا سے ایک شخص کی موت ہونے کے بعد کل تعداد 2325 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 56 ہزار 396 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: