Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر، سعودی عرب سرفہرست

پچھلے ماہ جون میں تارکین وطن کی جانب سے پاکستان بھجوائی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
سوموار کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر دو ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گئی جس سے 18 اعشاریہ چار فیصد ماہانہ اور ایک اعشاریہ سات فیصد سالانہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
بیان کے مطابق جون کے دوران سعودی عرب سے 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ اور امریکہ سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تارکین وطن نے پاکستان بھجوائے۔
اس کے بعد مجموعی طور پر مالی سال کی ترسیلات زر بڑھ کر 31 ارب 20 کروڑ ہو گئی ہیں جو مالی سال 2021 کے مقابلے میں چھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

شیئر: