Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: فارنبرہ انٹرنیشنل اسلحہ نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح 

پویلین کا سلوگن ’سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں‘ رکھا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
عسکری صنعتوں کے قومی ادارے کے گورنر انجینیئر احمد العوھلی نے پیر کو برطانیہ میں فارنبرہ انٹرنیشنل  فضائی اسلحہ کی نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پویلین کا سلوگن ’سعودی عرب میں سرمایہ کاری‘ رکھا گیا ہے۔ 
عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ وزارت سرمایہ کاری، عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی اور عالمی اسلحہ نمائش ادارے کی شراکت سے پویلین کا انتظام کررہا ہے۔ 
افتتاحی تقریب میں عسکری صنعتوں کے شعبے کے عہدیدار اور سرمایہ کار شریک ہوئے۔  
العوھلی نے سعودی پویلین کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارنبرہ کی اسلحہ نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح اس پالیسی کا حصہ ہے کہ ہمارا قومی ادارہ مملکت میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کے قیام میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرے اور ان کے ساتھ شراکت میں اسلحہ تیار کرنے کے پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ 
العوھلی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب قومی سلامتی اور دفاعی اسلحہ کے شعبے کو بڑی اہمیت دے رہا ہے۔ ہماری قیادت چاہتی ہے کہ مختلف قسم کی اشیا مملکت میں تیار ہوں تاکہ قومی معیشت کو فروغ حاصل ہو۔ عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ مملکت میں اسلحہ سازی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ 
یاد رہے کہ فارنبرہ اسلحہ  نمائش جو آج پیر  18 جولائی سے شروع ہوئی ہے اس کا سلسلہ  22 جولائی تک جاری رہے گا۔  

شیئر: