Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار میں ملوث تین سعودی شہری گرفتار 

ملـزمان کومزید تحقیقات کےلیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے مکانات، تجارتی مراکز اور رفاۃ عامہ کے وسائل لوٹنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بدھ کو ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہاکہ مقامی شہری مسروقہ کار کے ذریعے وارداتیں کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے برآمد کرلی گئی۔ 
امن عامہ نے توجہ دلائی کہ لوٹ مار کرنے والے تینوں سعودیوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: