Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے مخصوص

پابندی کا نفاذ نئے سال ہجری کے آغاز سے کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے مختص کر دی ہے۔ عمل درآمد آئندہ ہجری سال 1444 کے آغاز سے ہو گا۔ 
مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ، وزارت حج و عمرہ کے تعاون اور اس کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے خالی کرادے گی۔ 
مسجد الحرام انتظامیہ نے نئے ہجری سال کی آمد پر عمرہ زائرین کو طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کے حوالے سے مزید سہولتیں فراہم کرنے کی بابت اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ اور وزارت حج و عمرہ نے حج 1443ھ سے فراغت کے بعد نئے عمرہ سیزن کی حکمت عملی کے بارے میں ورکشاپ منعقد کی، جس میں عمرہ زائرین کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ اور مسجد الحرام انتظامیہ کے درمیان یکجہتی کی حکمت عملی پر بحث ہوئی۔ 

شیئر: