Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت سے عمرہ سیزن کا آغاز؟

بیرون مملکت سے عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم سے ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  کل بروز منگل  19 جولائی 2022 سے اندرون مملکت سے عمرہ سیزن کاآغاز کیاجارہا ہے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ اداروں نے نئے عمرہ سیزن کے آغاز پر حرم شریف آنے والوں کے خیر مقدم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عمرہ پرمٹ اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہوگا۔ 
دریں اثنا پروگرام کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد یکم محرم  1444ھ سے شروع ہوگی۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ کے سیکریٹری شیخ بدر الفریح نے کہا کہ نئے سیزن کا آغاز   ’عمرہ زائرین کا استقبال اہلکاروں کے لیے اعزاز‘ کے عنوان سے کیاجارہا ہے۔ 
الفریح نے مزید کہاکہ عمرہ زائرین کو حرم شریف میں ہر طرح کی رہنمائی کی سہولت حاصل ہوگی۔ آئندہ عمرہ موسم میں زیادہ زائرین آئیں گے۔ کورونا بحران سے چھٹکارے کے بعد زائرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔
واضح رہے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کوعمرہ پرجانے کےلیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

شیئر: