Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میونسپلٹی کی طرف سے حاجیوں کے لیے چھتریاں

رضاکار مسجد نبوی کے اطراف چھتریاں تقسیم کررہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ منورہ میونسپلٹی کے سائبان تلے کام کرنے والے رضاکار مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے آنے والوں میں چھتریاں تقسیم کررہے ہیں اور اس کا مقصد زائرین کو شدید گرمی اور دھوپ سے بچانے میں مدد دینا ہے۔ 

63 سے زیادہ رضاکار اس کام میں مصروف ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سماج کے تعاون و اشتراک سے 63 سے زیادہ رضاکار خواتین و حضرات کو چھتریاں تقسیم کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ یہ مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں اور آس پاس کے علاقے میں یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ مدینہ میونسپلٹی نے حج شروع ہونے سے قبل بھی چھتریاں تقسیم کرائی تھیں جبکہ باہر سے حج پر آنے والے اسلام کا پانچواں رکن مکمل کر چکے ہیں اور حج کے بعد مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہوئے ہیں ان میں ایک بار پھر چھتریاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: