Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ماہ مملکت کے بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

بعض ساحلی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں آئندہ ماہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے بڑھ جانے کا امکان ہے۔
القحطانی نے سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں اس بات کا امکان ظاہرکیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اگست میں مملکت کے مشرقی ساحلی علاقے خاص کرمدینہ منورہ میں پارہ 50 ڈگری سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔
القحطانی نے مزید کہا کہ موسم کے حوالے سے بعض نقشوں میں غلط باتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ 50 برس بعد درجہ حرارت 60 ڈگری تک پہنچ جائے گا جودرست نہیں کیونکہ اس قدر زیادہ درجہ حرارت میں رہنا ممکن نہیں ہوسکتا۔

شیئر: