Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ نئے  ٹیسٹ، 1298 نئے مریض

پیر کو امارات میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کو کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ  نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘  کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کووڈ 19 کے 1298 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اسی طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے  1157 رہے جبکہ کسی بھی شخص کی کورونا سے موت واقع نہیں ہوئی۔
امارات کی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 984267 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 963771 تک پہنچ گئی ہے  اسی  طرح کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2332 ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 157949 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: