Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو تیونس کے صدر کا مکتوب موصول 

نائب وزیر خارجہ نے تیونس کے سفیر سے مکتوب وصول کیا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو تیونس کے صدر قیس سعید کی جانب سے ارسال کیا گیا مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کے مضبوط اور مستحکم تعلقات نیز مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں مزید بہتر بنانے  کی حکمت عملی پر مشتمل ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی  نے مملکت میں متعین تیونس کے سفیر ھشام الفورانی سے مکتوب وصول کیا۔
الفورانی نے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقا ت کرکے مکتوب پیش کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور تیونس کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے استحکام کی تدابیر پر تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ 
 

شیئر: