Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ متنازع ہے: حمزہ شہباز

عمران خان نے کہا کہ وہ بدھ کو پاکستانی عوام کے ساتھ جشن منائیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازع قرار دیا ہے۔ 
منگل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک منتازع فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربڑ سٹیمپ کی رہ گئی ہے۔‘
حمزہ شہباز کے مطابق ’گزشتہ چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہی ان کو جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔

مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری فل کورٹ کی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے نے آج کے فیصلے کو پہلے ہی متنازع بنا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’حمزہ شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے تو اس سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عمران خان کا ردعمل 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ’میں سپریم کورٹ کے ججوں کو دھونس اور دھمکی کے تمام حربوں کے سامنے کھڑے ہونے اور آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘
عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بڑی تعداد میں باہر آنے پر پنجاب کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کل شام ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستانی عوام کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہیں۔‘

شیئر: