Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منکی پاکس سے کیسے بچا جائے، ادارہ صحت کی ہدایات 

سعودی محکمہ صحت عامہ (وقایہ) نے ان دنوں متعدد ممالک میں پھیلے ہوئے مرض منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے مسافروں کو  اہم مشورے دے ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’وقایہ‘ نے تاکید کی ہے کہ اگر کوئی شہری یا مقیم غیرملکی منکی پاکس کی کوئی علامت محسوس کررہا ہو یا منکی پاکس میں مبتلا  ہو یا متاثرہ شخص سے ملنا جلنا ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بہتر ہوگا کہ بیرونی سفر نہ کیا جائے۔
وقایہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے جو اہم مشورے دیے ہیں وہ یہ ہیں۔ 
منکی پاکس کے مریضوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کیا جائے۔ اس سلسلے میں جلدی امراض سے متاثر افراد سے بھی میل ملاپ سے بچا جائے۔ ان کے بستر، ملبوسات اور ان کے زیر استعمال اشیا نہ استعمال کی جائیں۔ 
مساج سمیت ایسے ہر کام سے پرہیز کریں جس میں جسمانی رابطہ ضروری ہوتا ہو۔ 
بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے حتی الامکان دور رہا جائے اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔ 
پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے کا خیال رکھیں۔ پانی و صابن نہ ہونے کی صورت میں سینیٹائزر استعمال کریں۔ 
جنگلی، مردہ یا زندہ جانوروں کو چھونے سے پرہیز کریں۔ ان میں چوہے، بندر وغیرہ شامل ہیں۔ جانوروں کا گوشت بنانے یا استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ ماسک، دستانے، سپیشل چشمے، کیپ اور  چہرے کے بچاؤ کا دھیان رکھیں۔ 
سفر کے دوران منکی پاکس کی کوئی علامت نظر آجائے تو پہلی فرصت میں خود کو الگ کرلیں اور صحت نگہداشت کی کوشش کریں۔ علاج مہیا ہونے تک احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 
سفر سے واپسی پر منکی پاکس کی کوئی علامت سامنے آجائے تو فوری طور پر خود کو الگ کرلیں اور وزارت صحت کے رابطہ مرکز  937 پر فون کرکے مناسب ہدایات حاصل کریں۔ 

شیئر: