Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر

جمعے کی سہ پہر تک انڈین روپیہ تین ہفتے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
ایک طرف پاکستان میں جہاں روپے کی قدر روز بروز گھٹتی جا رہی ہے اور ڈالر اونچی اڑان بھر رہا ہے وہین دوسری جانب انڈیا میں روپیہ ڈالر کے مقابلے مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعے کی سہ پہر تک انڈین روپیہ تین ہفتے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے کیونکہ جون کی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں غیرمتوقع سکڑاؤ کے بعد امریکی ڈالر دباؤ میں ہے۔
جمعے کو آٹھ بج کر 37 منٹ جی ایم ٹی پر روپیہ 79.24 فی ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے جو سات جولائی کے بعد سے اس کی مضبوط سطح ہے۔
تاجروں نے اب اپنی توجہ اگلے ہفتے ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی میٹنگ کی طرف مبذول کر لی ہے جہاں 50 بی پی کے اضافے سے 35 بیسس پوائنٹ (بی پی) اضافے کے امکانات ہیں۔

شیئر: