Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی خیبر پختونخوا میں امدادی سامان کی تقسیم

مرکز کی جانب سے 2 ہزار 975 راشن پیکٹس تقسیم کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مرکز کی ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں اور افراد میں راشن پیکٹس تقسیم کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو ہزار 975 امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
 امدادی مرکز کی ٹیموں نے سوات، بونیر اور دیربالا کے علاقوں کے ضرورت مندوں میں امدادی راشن کے پیکٹس تقسیم کیے جن سے 20 ہزار825 افراد مستفید ہوئے۔
قبل ازیں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں بھی امدادی اشیا تقسیم کی گئی تھیں۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے فلاح وانسانی امداد کی جانب سے دنیا بھرمیں ضرورت لوگوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
مرکز کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن پیکٹس کے علاوہ ادویات، موسم کے اعتبار سے ملبوسات بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
ایسے علاقے جہاں پینے کے پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہاں کنوئیں کھدوانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ضرورت مند طلبا کو درسی کتب اور یونیفارمزکی فراہمی کا بھی خصوصی بندوبست کیا جاتا ہے۔

شیئر: