Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز کی اجازت

’غیر ویکسین یافتہ افراد اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ جاری کرواسکتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز اور عمرہ کی اجازت دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اس سے پہلے کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’غیر ویکسین یافتہ افراد اگر کورونا کے مریض سے میل جول بھی نہ رکھا ہو تو انہیں حرمین میں نماز کی اجازت ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ایسے افراد اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ جاری کرواسکتے ہیں۔‘
 
 

شیئر: