Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر یکم اگست 2022 کو ایک دن پہلے کے مقابلے میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.44 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  194.73 ریال رہی۔ 
21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 185.88 ریال رہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 159.33 ریال میں دستیاب رہا۔ 
ایک اونس سونے کی قیمت 6648.20 ریال رہی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 213768.59 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ 
یاد رہے  کہ جولائی کے مہینے میں اکثر ایام میں ڈالر کی قدر بڑھی رہی۔ جس نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کا اثر امریکی کرنسی سے جڑے  سونے کی طلب پر بھی پڑا۔ 

شیئر: