Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں گھڑسواری کا پہلا لیڈیز کلب

اس سے قبل جازان میں پہلا لیڈیز فٹبال کلب قائم کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
جازان ریجن کی مشرقی کمشنری العارضہ میں  گھڑ سواری کا پہلا لیڈیز کلب قائم کردیا گیا ہے۔ سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ لیڈیز کلب سے زندگی کا معیار بہتر ہوگا اور عربوں میں آباؤ اجداد کے دور سے رائج گھڑ سواری کو پسند کرنے والے خاندانوں میں اس کی بڑی پذیرائی ہو گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق العارضہ کمشنری کے باشندوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہاں گھڑ سواری کے پہلے لیڈیز کلب کے افتتاح پر مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
جبلیہ کمشنری کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر کے شور و ہنگامے سے دور کھلے علاقے میں گھڑ سواری کا شوق جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بڑا مفید ثابت ہوگا۔ اس سے صاف ستھری ہوا میں سانس لینے کی سہولت میسر آئے گی۔ 

جازان ریجن کی لڑکیاں گھڑسواری کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں (فوٹو: سبق نیوز)

جازان ریجن کی لڑکیاں گھڑسواری کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جسمانی ورزش کا بہترین ذریعہ ہے۔
گھڑ سواری کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مقامی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گی۔  
العارضہ کمشنری میں عرب نسل کے گھوڑوں کے اصطبل کے سربراہ علی العقیلی کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے یہ خواہش تھی کہ لڑکیوں اور خواتین کو گھڑ سواری کی تربیت دی جائے۔
 یاد رہے کہ حال ہی میں جازان نے ایک اور اعزاز حاصل کیا تھا اور یہاں سعودی آرگنائزیشن کے سائبان تلے فٹبال کا پہلا لیڈیز کلب قائم کیا گیا تھا۔

شیئر: