Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 3 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 228.80 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قیمت سے تقریبا 10 روپے کم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 60.86، اماراتی درہم 62.29، کویتی دینار 746، عمانی ریال 594.28 اور بحرینی دینار 606.80 روپے رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 278.77 روپے اور یورو کی قدر 233 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بدھ تین اگست کو پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 روپے کم ہو کر کاروباری دن کے اختتام پر 231 روپے جب کہ قیمت خرید 227.9 روپے رہی۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 64 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 286.5 اور قیمت فروخت 291 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں