Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیات کے قومی مرکز کا ’انعامی مسابقہ‘

بہترین تصویر یا ویڈیو پر انعام دیا جائے گا (فوٹو: این سی ایم)
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے موسم گرما کے حوالے سے ایک انعامی مسابقے کا اعلان کیا گیا ہے جو31 اگست تک جاری رہے گا۔ 
مسابقے کا عنوان ’موسم گرما، ہمارے ساتھ شیئرکریں‘ ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں موسم کی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی ہے تاکہ وہ درست ذرائع سے حقیقی معلومات حاصل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر بہتر طورپرعمل کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ 

مسابقے میں اردو دان طبقے کو بھی شرکت کی  دعوت دی گئی ہے (فوٹو: موسمیات قومی مرکز)

اس ضمن میں مرکز کی جانب سے مسابقے کے شرکا کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی بنائی گئی بہترین تصویر یا ویڈیو مرکز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکریں اور اس کے لیے ہیش ٹیگ جاری کیا گیا ہے۔ 
مسابقہ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ ہرہفتے مسابقہ جیتنے والے کوانعام میں دیا جائے گا۔ بہترین منتخب تصویر یا ویڈیو انعامی مسابقے کے لیے منتخب کی جائے گی۔  
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مملکت میں مقیم اردوداں طبقے کو بھی مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں۔

شیئر: