Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری، الہدا روڈ بند

’محکمہ شہری دفاع نے سیاحوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ دونوں جانب سے وقتی طور پر بند کردی گئی ہے جبکہ آج ہفتے کو بھی طائف سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی کے لیے روڈ بند کردی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ طائف میں جمعہ کو بھی موسلادھار بارش رہی جس پر محکمہ شہری دفاع نے سیاحوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، جازان، نجران، عسیر، مشرقی اور شمالی ریجنوں میں آج بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’متعدد شہروں میں آج گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
دریں اثنا تبوک میں جمعہ کو تیز بارش ہوئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
 

شیئر: