Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف میں بارش، زائرین کی خوشی دوبالا

بارش سے حرم میں موجود نمازی اور زائرین خوش ہوگئے۔ (فوٹو عاجل)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں پیرکی شام وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔
 بارش نے زائرین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ۔ عمرہ زائرین صحن مطاف میں بارش کے دوران خسوع و خضوع سے دعائیں مانگتے رہے۔
الاخباریہ چینل نے حرم شریف میں بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ جاری کردیئے جو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہے ہیں۔
 وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت پر ہونے والی بارش میزاب رحمت سے حطیم میں گر رہی ہے اور زائرین اس کی وڈیو بنا رہے ہیں۔

قوی امکان  ہے کہ بارش کا دائرہ جدہ تک پھیل جائے۔ (فوٹو الاخباریہ)

دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے ٹوئٹر پر تنبیہ کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔ درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوتی رہے گی۔
مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ مضافاتی شہر طائف میں بھی بارش ہورہی ہے۔ قوی امکان  ہے کہ  اس کا دائرہ جدہ تک پھیل جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: