Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ کے شعبے کی سعودائزیشن سے 45ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی

رینٹ اے کار، کارگو، لیموزین اور وینچ گاڑیاں شامل ہیں، شہروں کے درمیان سامان کارگو کرنے والی کمپنیوں کی تعداد5ہزارہے جن کے پاس6لاکھ گاڑیاں ہیں
 
ریاض(الاقتصادیہ) ٹرانسپورٹ کے شعبے کی سعودائزیشن سے 45ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔ وزارت محنت کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں رینٹ اے کار، کارگو ، لیموزین اور وینچ شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ کام کرنے والی لیموزین کمپنیاں اس میں شامل نہیں کیونکہ اوبر اور کریم کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ اس سے پہلے ہوچکا ہے۔ وزارت محنت وسماجی فروغ ، وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سامان کارگو کرنے کے لئے استعمال ہونے والی چھوٹی اور بڑی ٹرکوں کی سعودائزیشن پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کی سعوائزیشن سے سعودی نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔وزارت محنت رینٹ اے کار کے شعبے کی سعودائزیشن سے پہلے کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ مشاورتی نشستیں منعقد کر رہی ہے۔ وزارت محنت کے اعداد وشمار کے مطابق لیموزین کمپنیوں کی سعودائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس وقت 45ہزار سعودی شہری لیموزین چلا رہے ہیں جبکہ کمپنیوں کے پاس 30ہزار کے قریب لیموزین گاڑیاں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہروں کے درمیان سامان کارگو کرنے کے لئے اس وقت 5ہزار کمپنیاں کام کررہی ہیں جن کے پاس 6لاکھ گاڑیاں ہیں۔ ان کمپنیوں میں  کارکنوں کی مجموعی تعداد میں سے 9سے21فیصد سعودی شہری کام کر رہے ہیں۔
 
 
 

نیچے دیئے گئے ٹیگ’’وزارت محنت‘‘ پر کلک کرنے سے وزارت کے متعلق تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھی جاسکتی ہیں

 
 
 
 

شیئر: