Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجال المع میں 50 کلو چرس ضبط، غیر ملکی گرفتار

’مسلسل نگرانی کے بعد یقین ہوگیا کہ مذکورہ شخص منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے‘ (فوٹو: سبق)
رجال المع سیکیورٹی فورس نے ایک یمنی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 50 کلو چرس ضبط کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’کارروائی حریضہ کمشنری میں ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ شخص کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر اس کی نگرانی کی گئی‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مسلسل نگرانی کے بعد یقین ہوگیا کہ مذکورہ شخص منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے‘۔
’مناسب موقع پاتے ہی اسے قابو کیا گیا اور گاڑی کی تلاشی لینے پر چرس ضبط ہوئی ہے جو اس نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی‘۔
 
 

شیئر: