Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے جشن آزادی پاکستان پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
صدر عارف علوی کے نام پیغام میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم آپ کو، پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘
’ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی و کامرانی اور امن واستحکام کی امید رکھتے ہیں۔‘
اسی طرح کا پیغام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھی بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ ’جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘
’پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں تاکہ برادر ملک ہمیشہ ترقی کرتا رہے۔‘
 

شیئر: