Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے انڈین صدر کو تہنیتی پیغام

’سعودی قیادت نے انڈین حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کے صدر دروپادی مرمو کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے انڈین حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے انڈین صدر کے نام روانہ کئے جانے والے تہنیتی پیغام میں  کہا ہے کہ ’آپ کو اور انڈین عوام خوشی کے اس پر مسرت موقع پر مبارک ہو‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ہم انڈین حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: