Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سماجی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر سعودی نوجوان گرفتار

ریاض پولیس نے صارفین کی جانب سے ردعمل پر وڈیو کلپ کا نوٹس لیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں عوامی مقام پر بلند آواز میں بولنے اور سماجی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر ایک سعودی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
عوامی مقام پر سعودی نوجوان کا وڈیو کلپ وائرل ہے۔ ریاض پولیس نے صارفین کی جانب سے ردعمل پر وڈیو کلپ کا نوٹس لیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ’ سعودی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو کلپ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’عوامی مقام پر جو کچھ کیا وہ سعودی معاشرے کی توہین کے مترادف ہے‘۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ’ نوجوان نے جو طریقہ کار اختیار کیا اور اپنے طور پر نصیحت کا جو طرز اپنایا وہ سماجی تہذیب کے منافی تھا‘۔ 
صارفین نے اس قسم کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے اور سماجی اخلاقیات کی پابندی پرزور دیا اور کہا کہ سعودی عرب کے قانون میں اس کی وضاحت موجود ہے۔

شیئر: