Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 19 سال بعد ون ڈے میچ منگل کو

پاکستان 19 سال بعد ہالینڈز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تمام میچز مین پاکستان فاتح رہا ہے۔
آخری مرتبہ نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان نے ون ڈے میچ 2003 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔
نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے لیے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی تاہم 2023 کے ورلڈ کپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پوری ٹیم کو نیدرلینڈز بھیجا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ میں شامل انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی پہلے دو ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ نسیم شاہ کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

پاکستانی سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی، زاہد محمود۔

نیدرلینڈز سکواڈ:

سکوٹ ایڈورڈز (کپتان)، موسیٰ احمد، شارز احمد، ویسلی بریسی، لوگن وان بیک، ٹام کُوپر، اریان دَت، ارنو جین، ویو کنگما، راین کلین، باز ڈی لِیڈے، تیجا نڈامانورُو، ٹیم پرنجل، میکس او ڈوڈ، وکرم سنگھ۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: